انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

منگل 19 جون 2018 23:40

ناٹنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 481 رنز بناکر ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔یہ پہلا موقع ہے جب کسی بھی ون ڈے میچ میں 450 سے زائد رنز بنے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے ایلکس ہیلز نے 147 جبکہ جونی بیئرسٹو نے 139 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں۔اس کے علاوہ جیس روئے 82 اور کپتان اوئن مورگن 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی بولرز انگلش بلے بازوں کے ہاتھوں بالکل بے بس نظر آئے۔ بولر انڈریو ٹائی نے 9 اوورز میں 100 رنز دیے جبکہ جھائی رچرڈسن نے اپنے مقررہ 10 اوورز میں 92 رنز دیے۔اس سے قبل انگلینڈ ہی کے پاس یہ ریکارڈ تھا جو اس نے 2016 میں پاکستان کے خلاف 444 رنز کی صورت میں بنایا تھا۔اس میچ میں بھی ایلکس ہیلز نے پاکستانی گیند بازوں کی جم کر پٹائی کی تھی اور 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے تھے۔میچ میں وہاب ریاض نے اپنے مقررہ 10 اوورز میں 110 رنز دیے تھے۔

متعلقہ عنوان :