بھارت میں طلاق کا انوکھا واقعہ

شوہر نے بیوی کو داڑھی آنے پر طلاق دے دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 19 جون 2018 23:43

بھارت میں طلاق کا انوکھا واقعہ
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-19 جون 2018ء) :بھارت میں طلاق کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں شہر نے بیوی کو داڑھی آنے پر طلاق دے دی۔تفصیلات کے مطابق شادی ایک ایسا خوبصورت بندھن ہے جس میں دو انسان بندھ کر ہمیشہ کے لیے ایک ہو جاتے ہیں۔اس رشتے میں اگر پیار محبت اور ایک دوسرے پر اعتماد قائم رہے تو زندگی کے دن ہنسی خوشی گزرنے لگتے ہیں لیکن اگر اسی رشتے میں بد اعتمادی اور پیار کی کمی پیدا ہو جائے تو زندگی برباد ہو جاتی ہے اور شادی کے بندھن سے بندھنے والا یہ خوبصورت رشتہ طلاق کے بدترین مرحلے سے گزر کر اختتام پذیر ہو جاتا ہے۔

تاہم ضروری نہیں کہ طلاق کی وجہ رشتوں میں بد اعتمادی اور پیار کی کمی ہی ہو بسا اوقات ایسی ایسی وجوہات بھی سامنے آتی ہیں جہاں انسان حیران ہو جاتا ہے اور ایسا ہی ایکم واقعہ پڑوسی ملک بھارت میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کو اس لئیے طلاق دے دی کہ اسکی بیوی کو ڈاڑھی آ گئی تھی۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں پیش آیا جہاں شوہر نے دلہن کو شادی کے ایک ہفتے بعد ہی طلاق دے دی۔

شوہر نے عدالت میں طلاق کے خلاف دائر درخواست کے جواب میں کہا کہ اس نے کبھی شادی سے قبل دلہن کو نہیں دیکھا تھا اور نہ کبھی اس سے بات کی تھی، جب پہلی بار ملاقات کرائی گئی تو لڑکی نے چہرے پر دوپٹہ لپیٹ رکھا تھا جس کی وجہ سے اس کا چہرہ چھپا ہوا تھا۔اس حوالے سے شوہر کا کہنا تھا کہ سسرالیوں نے رشتہ طے کرکے جلد سے جلد شادی کرادی اور جب شادی کے پہلے دن اس نے بیوی کو دیکھا تواس نے میک اپ کررکھا تھا تاہم ایک ہفتے بعد جب وہ بیرون شہرنوکری سے گھر لوٹا تو دلہن کی داڑھی دیکھ کر چونک گیا، اس کے علاوہ دلہن کی آواز بھی تبدیل تھی اور وہ مردانہ آواز میں بات کررہی تھی جس پر اسے طلاق دے دی۔