پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر کالاباغ ڈیم کی مخالفت کردی
ہمارے ہوتے ہوئے کالاباغ ڈیم نہیں بن سکتا، خورشید شاہ کا اعلان
سید فاخر عباس منگل 19 جون 2018 23:51
(جاری ہے)
اس مہم کے بعد کالاباغ ڈیم کا معاملہ عدالت بھی جا پہنچا ہے اور اس حوالے سے خاصے فکر انگیز مباحثے قومی چینلز پر انعقاد پذیر ہو رہے ہیں جس میں کالاباغ ڈیم کی تعمیر ،ممکنہ تنازعہ اور اسکے حل کے حوالے سے بات کی جا رہی ہے۔
گزشتہ دنوں ملک میں پانی کے بڑھتے ہوئے بحران کے باعث کالا باغ ڈیم کی سب سے بڑی مخالف پیپلز پارٹی نے بھی ہتھیار ڈال دینے کا عندیہ دیا تھا۔نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وہاب مرتضیٰ کا کہنا تھا 1991 میں پانی کی تقسیم کا معاہدہ طے پایا تھا اگر ہمیں اس معاہدہ کے تحت سندھ کے حصے کا پانی دے دیا جائے تو ہم کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی حمایت کر سکتے ہیں۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر کالابغ ڈیم کو سیاست کی نذر کرنے کا ٹھان لی ہے۔اس حوالے سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے ہوتے ہوئے کالاباغ ڈیم نہیں بن سکتا۔منگل کو منعقدہ ایک عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے ایک بار پھر کالاباغ ڈیم بنانے کی مخالفت کردی۔انکا کہنا تھا کہ جب تک ہم ہیں تب تک کالا باغ ڈیم کسی صورت نہیں بن سکتا۔یاد رہے کہ اے این پی اور پاکستان پیپلز پارٹی شروع دن سے ہی کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے مخالف رہی ہے ۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ کالا باغ ڈیم تعمیر کرنے سے سندھ لا پانی رک جائے گا اور اسے اس کے حصے کا پانی نہیں مل سکے گا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘امریکی میڈیا کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.