عمران خان کی یقین دہانی پر پی ٹی آئی اپر دیر کے ناراض کارکنوں نے بنی گالہ کے باہر احتجاجی دھرنا ختم کر دیا

بدھ جون 00:00

عمران خان کی یقین دہانی پر پی ٹی آئی  اپر دیر کے ناراض کارکنوں نے بنی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں نظر ثانی کی یقین دہانی کے بعد پی کے 12 اپر دیر کے ناراض کارکنوں نے دھرنا ختم کر دیا ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے پی کے 12 اپر دیر کے ناراض کارکنوں کو یقین دہانی کرائی کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں نظر ثانی کی جائے گی ۔ جس کے بعد ناراض کارکنوں نے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا ختم کردیا ۔