ہالی ووڈفلم ’’دی ڈاکسٹ مائنڈز‘‘3اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم کی کاسٹ میں امینڈلا اسٹینبرگ،ہیرس ڈکنسن،اسکیلن بروکس،مینڈی مور،پیٹرک گبسن اور گولڈن بروکس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں

بدھ 20 جون 2018 11:48

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’’دی ڈاکسٹ مائنڈز‘‘3اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

جنیفر نیلسن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایک ایسی خطرناک وباء کے گرد گھوم رہی ہے جس کے سبب 98فیصد امریکی بچے ہلاک ہوجاتے ہیں اور بچ جانے والے بچوں کو بیگار کیمپ میں منتقل کردیا جاتا ہے جہاں سے ایک 16سالہ لڑکی فرار ہوجاتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں امینڈلا اسٹینبرگ،ہیرس ڈکنسن،اسکیلن بروکس،مینڈی مور،پیٹرک گبسن اور گولڈن بروکس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔شان لیوی اور ڈین لیوین کی مشترکہ پروڈیوز کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 3اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :