سرگودھا کے پانچ قومی اور دس صوبائی حلقوں کی279 امیدواروں میں دس خواتین بھی الیکشن لڑیں گئی

بدھ جون 12:49

سرگودھا کے پانچ قومی اور دس صوبائی حلقوں کی279 امیدواروں میں دس خواتین ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) سرگودھا کے پانچ قومی اور دس صوبائی حلقوں کی279 امیدواروں میں دس خواتین بھی الیکشن لڑیں گئی۔جن میں چھ قومی اسمبلی اور چار صوبائی اسمبلی پر امیدوار ہیں جن میں 2 خواتین 2/2 حلقوں سے الیکشن لڑیں گئیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سابق چئیر پرسن ضلع کونسل تنزیلہ عامر چیمہ،،حلقہ این اے 91 اور حلقہ پی پی 75 سے،سابق ایم پی اے رضوان گل کی اہلیہ عمارہ رضوان گل 2 صوبائی حلقوں پی پی 77 پی پی 78 سے سابق ایم پی اے شہزادی عمر زادی ٹوانہ پی پی 81 سے، مسلم لیگ کے ضلعی صدر چوہدری شاہ نواز رانھجا کے گھرانے کی رخشندہ نواز حلقہ این اے 89 سے مسمات عابدہ اعجاز پی پی 73 سے مسمات شہناز بی بی این اے 92 سے سابق ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز،سابق ایم این اے حامد حمید کی اہلیہ ارم حامد،کے علاوہ آسیہ مقبول اور ریحانہ منظور چاروں خواتین این اے 90 سے امیدوار ہیں-