سرگودھا جھنگ روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی کو کچل دیا‘ نوجوان جاں بحق‘بہن زخمی

بدھ 20 جون 2018 12:49

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) سرگودھا جھنگ روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی کو کچل دیا نوجوان جاں بحق اور اسکی بہن زخمی ہو گئی تفصیلات کے مطابق پٹھان کوٹ کے قریب موٹرسائیکل پر بہن بھائی آ رہے تھے کہ اچانک ایک تیز رفتار ڈمپر نے انہیں روند ڈالا جس کے نتیجہ میں چک 99 جنوبی کا نوجوان خرم شہزاد جاں بحق اور اس کی ہمشیرہ زخمی ہوگی ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے ڈمپر قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔