پائل خان کی گاڑی کی نامعلوم افراد نے ونڈ سکرین توڑ دی ،

اداکارہ کو 35ہزار کا جھٹکا

بدھ 20 جون 2018 12:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) اداکارہ پائل خان کی گاڑی کی نامعلوم افراد نے ونڈ سکرین توڑ دی جس کی وجہ سے انہیں 35ہزار کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ پائل خان ان دنوں رحیم یار خان میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کی شب گھر کے باہر نامعلوم افراد نے انکی گاڑی کی ونڈ سکرین اینٹیں مار کر توڑ دی جس کی وجہ سے پائل خان کو 35ہزار روپے کے اخراجات سے دوبارہ ونڈ سکرین لگوانا پڑی ۔اس حوالے سے پائل خان نے کہا کہ میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں مگر جس نے بھی یہ حرکت کی ہے اس سے مجھے مالی نقصان کے ساتھ ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔