طویل عرصے کے بعد دوبارہ ٹی وی پر واپس آرہی ہوں ‘نادیہ خان

بدھ 20 جون 2018 12:51

طویل عرصے کے بعد دوبارہ ٹی وی پر واپس آرہی ہوں ‘نادیہ خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ میں طویل عرصے کے بعد دوبارہ ٹی وی پر واپس آرہی ہوں ،مسلسل کام کرتے ہوئے جب مجھے ذہنی تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے تو میں خود ہی اس سے بریک لے لیتی ہوں اور اسی لیے ٹی وی سے کبھی کبھی دور ہو جاتی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں نجی ٹی وی چینل سے تین روزہ سپیشل ٹرانسمیشن پیش کی جس میں میزبانی کے فرائض انجام دیئے اور مجھے توقع سے بڑھ کر اس کا رسپونس ملا ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بخوبی علم ہے کہ میرے چاہنے والوں کی بڑی تعداد مجھے ٹی وی شو اور ڈراموں میں دیکھنے کی خواہشمند ہے اور انکی یہ خواہش عنقریب پوری ہو رہی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے ٹی وی ڈراموں کا معیار بھارتی ڈراموں کی نسبت بہت اعلیٰ ہے اور اسی وجہ سے بھارتی ٹی وی چینلز کے ڈراموں کی یلغار سے ہمارے ناظرین نے پیچھا چھڑا لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :