ملک بھرمیں اپیلٹ ٹربیونلزنے کام شروع کردیا

22 جون تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پراپیلیں دائرہوں گی‘اپیلٹ ٹربیونلز23 سے 27 جون تک اپیلوں کونمٹائیں گے

بدھ جون 12:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) ملک بھرمیں اپیلٹ ٹربیونلزنے کام شروع کردیا جس کے بعد 22 جون تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پراپیلیں دائر ہوں گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھرکے 849 حلقوں کیلئے 21 اپیلٹ ٹربیوبلز بنائے گئے ہیں،اپیلٹ ٹربیونلزنے کام شروع کردیا جس کے بعد 22 جون تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پراپیلیں دائرہوں گی۔ اپیلٹ ٹربیونلز23 سے 27 جون تک اپیلوں کونمٹائیں گے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران سے 21 ہزار امیدواروں کی تفصیلات مانگ لیں جس کے بعد امیدواروں کے حلف نامے اوراثاثوں کی تفصیلات ویب سائیٹ پر شائع کی جائیں گی۔ ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کا ڈیٹا اسکین کرکے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ بھجوانا شروع کر دیا۔

متعلقہ عنوان :