فیصل آباد‘ سیاسی مخالفت پر آزاد امیدوار پنجاب اسمبلی وقار احمد کو قتل کر دیا گیا‘

مقدمہ درج وقار احمد نے الیکشن2013میں بھی اسی حلقے سے انتخابات میں حصہ لیا تھا

بدھ جون 12:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) نشاط آباد میں فائرنگ سے ایم پی اے کے امیدوار وقار احمد جاں بحق ہوگیا‘ وقار احمد پی پی 109 سے امیدوار تھا اور مخالفت پر قتل کیا گیا۔ بدھ کو نشاط آباد میں فائرنگ سے ایم پی اے کا امیدوار جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

وقار احمد پی پی 109 سے امیدوار تھا۔ پولیس کے مطابق وقار احمد کو مخالفت پر قتل کیا گیا۔ مقتول کے ورثاء کے مطابق ان کی سیاسی چپقلش چل رہی تھی جس کے باعث کچھ روز قبل مخالفین سے تلخ کلامی بھی ہوئی تھی ۔ واضح رہے کہ وقار احمد نے گزشتہ الیکشن (2013)میں بھی اسی حلقے سے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔