کوئٹہ ‘نامعلوم افراد کی فائرنگ‘

سب انسپکٹر شدید زخمی‘ بیٹا اور بھائی جاں بحق

بدھ 20 جون 2018 12:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) بلوچستان کے دارالحکومت میں پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر زخمی، ہمراہ جانے والے بیٹا اور بھائی جاں بحق ہو گئے۔ زخمی سب انسپکٹر کو تشویشناک حالت کے باعث ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کروا دیا گیا۔

(جاری ہے)

فائرنگ کا واقعہ بدھ کو نواں کلی کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے پولیس پر اچانک فائر کھول دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کی زد میں ا? کر سب انسپکٹر، اسکا بیٹا اور بھائی شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سب انسپکٹر کا بیٹا اور بھائی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے دہشتگردوں کی تلاش کیلئے نواں کلی کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔