نیمار کی انجری شدید، ٹریننگ سیشن بھی ادھورا چھوڑ دیا

نیمار کے ٹخنے میں تکلیف ریکوری سیشن کے آخری لمحات میں ہوئی جو زیادہ پریشان کن نہیں ہے ،ْٹیم مینجمنٹ

بدھ 20 جون 2018 13:19

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) برازیل کے اسٹار فٹ بالر نیمار کی انجری شدت اختیار کر گئی اور وہ ٹریننگ سیشن ادھورا چھوڑ کر لنگڑاتے ہوئے گرائونڈ سے باہر چلے گئے۔فیفا ورلڈ کپ میں برازیل کے سوئٹزرلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں اسٹار فٹ بالر نیمار ٹخنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے ۔

(جاری ہے)

نیمار نے پیر کو ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا جبکہ گزشتہ روز ٹریننگ سیشن میں نیمار کے دائیں ٹخنے کی تکلیف شدت اختیار کر گئی اور وہ لنگڑاتے ہو ئے ٹریننگ سیشن ادھوارا چھوڑ کر باہر آگئے ۔

ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ فزیو نیمار پر مکمل نظر رکھے ہو ئے ہیں۔ نیمار کے ٹخنے میں تکلیف ریکوری سیشن کے آخری لمحات میں ہوئی جو زیادہ پریشان کن نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ نیمار اگلے ٹریننگ سیشن میں معمول کے مطابق حصہ لیں گے ،ْ دوسری جانب برازیل کا اگلا میچ جمعہ کو کوسٹا ریکا کے خلاف ہے ۔

متعلقہ عنوان :