فیفا ورلڈ کپ کیلئے روس پہنچنے والے غیرملکی شائقین مقامی لڑکیوں کی محبت میں گرفتار ہونے لگے

بدھ 20 جون 2018 13:19

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) فیفا ورلڈ کپ کیلئے روس پہنچنے والے غیرملکی شائقین مقامی لڑکیوں کی محبت میں گرفتار ہونے لگے۔

(جاری ہے)

فیفا ورلڈ کپ کیلئے روس پہنچنے والے غیرملکی شائقین مقامی لڑکیوں کی محبت میں گرفتار ہونے لگے ،ْ خاص طور پر ماسکو کی گلیوں میں غیرملکی افراد کو روسی لڑکیوں کے ساتھ دیکھا گیاارجنٹائن کے ایک شائق آگسٹن اوٹیلو کا کہنا ہے کہ میں نے اب تک چار لڑکیوں کے موبائل نمبر حاصل کیے ہیں، میرا اپنے دوستوں کے ساتھ مقابلہ ہے کہ ہم یہاں پر کتنی لڑکیوں کے نمبرزحاصل کرپاتے ہیں۔ یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کے آغاز پر ایک مقامی کمیونسٹ لیڈر نے روسی خواتین کو خبردار کیا تھا کہ وہ غیرملکیوں سے دور رہیں۔