ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 23 جون سے شروع ہوگا

میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ،ْ رپورٹ

بدھ 20 جون 2018 13:19

برج ٹائون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 23 جون سے برج ٹائون سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ اور آخری ٹیسٹ میچ 23 جون سے برج ٹائون سے شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو پہلے میچ میں 226 رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :