Live Updates

عمران خان جن لوٹوں کیساتھ نئے پاکستان کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں قوم اس سے پناہ مانگتی ہے‘ میاں عثمان

شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے سے پنجاب سپیڈ کی اصطلاح پاکستان سپیڈ سے بدل جائیگی‘ امیدوار پی پی 153

بدھ 20 جون 2018 13:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ، پی پی 153سے امیدوارمیاں عثمان نے کہا ہے کہ عمران خان جن لوٹوں کے ساتھ نئے پاکستان کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں قوم اس سے پناہ مانگتی ہے ،انتخابات کے انعقاد سے قبل ہی عمران خان اور ان کے حواریوں نے اپنے لئے حکومتی عہدے بھی منتخب کر لئے ہیں لیکن 25جولائی کوعوام ان کے خواب چکنا چور کر دیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے حلقے کے متحرک رہنمائوں اور کارکنوں سے مشاورتی اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔میاں عثمان نے کہا کہ ہم سب مسلم لیگ (ن) کے سپاہی ہیں ،بھرپور اتحاد کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے اورکامیابی حاصل کر کے قیادت کو تحفہ دیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان کی جماعت میں وزیر اعظم کے عہدے کے کئی امیدوار ہیں جس کے لئے پس پردہ لابنگ بھی جاری ہے اورآئندہ چند روز میں سب کچھ کھل کرسامنے آ جائے گا۔میاں عثمان نے کہا کہ انشا اللہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے سے پنجاب سپیڈ کی اصطلاح پاکستان سپیڈ سے بدل جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات