پی سی ایم ای اے کے زیر اہتمام کارپٹ کی 36ویں عالمی نمائش اکتوبر میں منعقد ہو گی

کارپٹ مصنوعات کے درجنوںسٹالز لگائے جائینگے ،غیر ملکی خریدار اور مندوبین بھی شرکت کرینگے‘ ترجمان

بدھ 20 جون 2018 13:32

پی سی ایم ای اے کے زیر اہتمام کارپٹ کی 36ویں عالمی نمائش اکتوبر میں منعقد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 36ویں عالمی نمائش 4سے 6اکتوبر لاہور میں منعقد ہو گی جس کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ۔ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق نمائش میں اس صنعت سے وابستہ افراد کارپٹ مصنوعات کے درجنوں سٹالز لگائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ مختلف ممالک سے غیر ملکی خریداراور مندوبین بھی شرکت کریں گے جس کے لئے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے سیکرٹری جنرل انعام اللہ خان دریجو اور دیگر افسران کی جانب سے ہمیشہ تعاون کیا گیا ہے اور ہم پر امید ہیں کہ رواں سال اکتوبر میں منعقد ہونے والی نمائش کی کامیابی کیلئے بھی بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی ۔ درخواست ہے کہ اس سلسلہ میں فنڈز میں اضافہ کر کے جلد سے جلد اجراء کو یقینی بنایا جائے تاکہ نمائش ، غیر ملکی خریداروں اور مندوبین کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :