بالی وڈ اداکار عرفان خان کا دوست کے نام خط
بیماری سے متعلق کچھ باتیں لکھیں، خط نے آبدیدہ کر دیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جون 2018 13:10
(جاری ہے)
عرفان خان فی الوقت اپنے علاج کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں۔
عرفان خان کا اپنے دوست کو لکھا گیا یہ خط بھارتی میڈیا میں شائع ہوا ۔اس خط میں انہوں نے لکھا کہ چند ماہ قبل اچانک مجھے پتہ چلا کہ مجھے نیورو اینڈرو کرائن نامی کینسر کا مرض لاحق ہے۔ میں نے پہلی بار اس مرض کے بارے میں سنا تھا۔ تلاش کرنے پر پتہ چلا کہ اس پر بہت زیادہ تحقیق نہیں ہوئی ۔ چونکہ یہ ایک نادر جسمانی حالت کا نام ہے اس لیے اس کا علاج بھی غیر یقینی ہے۔مجھے اچانک احساس ہوا کہ میں کسی نامعلوم سمندر میں ایک ایسے کاک کی طرح بہہ رہا ہوں جس پر میرا کوئی قابو نہیں ہے۔ میں درد کی گرفت میں ہوں، کچھ ہفتوں بعد میں ایک اسپتال میں داخل ہو گیا۔ مجھے بے انتہا درد ہو رہا ہے۔ مجھے اتنا تو معلوم تھا کہ درد ہوگا لیکن ایسا درد ۔۔۔ مجھے اب درد کی شدت محسوس ہو رہی ہے۔ نہ کوئی ڈھارس نہ کوئی دلاسہ۔ ساری کائنات اس درد میں سمٹ آئی ہے۔ درد خدا سے بھی بڑا محسوس ہوا ہے۔ اسپتال سے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں جس ہسپتال میں ہوں اس میں بالکنی بھی ہے، جہاں سے باہر کا منظر نظر آتا ہے، سڑک کے ایک جانب میرا اسپتال اور دوسری جانب لارڈز کا میدان ہے۔ وہاں ووین رچرڈز کا مُسکراتا پوسٹر لگا ہوا ہے۔ میرے بچپن کا مکہ۔ پہلی نظر اس پر پڑی تو مجھے کوئی احساس ہی نہیں ہوا۔ یوں محسوس ہوا جیسے وہ دنیا کبھی میری تھی ہی نہیں۔ اور پھر ایک دن احساس ہوا کہ میں ایسی کسی چیز کا حصہ ہی نہیں ہوں جو کسی چیز کے یقینی ہونے کا دعویٰ کرے۔ نہ اسپتال نہ اسٹیڈیم۔ دل نے کہا کہ صرف غیر یقینی ہی یقینی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اُمید و بیم کے درمیان مجھے ایک عجیب قسم کی آزادی کا پہلی بار احساس ہوا جس نے مجھے خود سپردگی اور بھروسے کے لیے تیار کیا۔ عرفان خان نے یہ بھی لکھا کہ اس سفر میں میرے ساتھ ساری دنیا کے لوگوں کی دعائیں ہیں جن میں میرے جاننے والے اور نہ جاننے والے تمام شامل ہیں۔ لوگوں کی اجتماعی دعا سے پھوٹنے والی ہر ٹہنی، ہر پتی، ہر پھول مجھے ایک نئی دنیا سے روشناس کرواتی ہے۔ اور مجھے احساس ہوتا ہے کہ ضروری نہیں کہ لہروں پر ڈھکن کا قابو ہو جیسے آپ قدرت کے پالنے میں جھول رہے ہوں۔ یاد رہےکہ رواں برس مئی میں عرفان خان کے ڈاکٹرز نے ان کی بیماری کی تشخیص کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عرفان خان کو نیورونڈوکرائن ٹیومر ہے جو جسم کے کسی بھی حصے میں بن سکتا ہے اور یہ کینسر زدہ بھی ہو سکتا اور کینسر کے بغیر بھی، تاہم اب عرفان خان کو کینسر ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔اور اس خبر نے ان کے مداحوں کو مزید افسردہ کر دیا ہے۔ عرفان خان کو دنیا بھر سے ان کے مداح پیغامات بھیج رہے ہیں اور ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں بھی کر رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.