نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری کی ہدایت پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹا دیا

عاصمہ حامد کو شہباز شریف نے حکومت ختم ہونے سے 2روزپہلے تعینات کیا تھا

بدھ 20 جون 2018 13:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری کی ہدایت پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا‘ عاصمہ حامد کو شہباز شریف نے حکومت ختم ہونے سے دو دن پہلے تعینات کیا تھا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ عاصمہ حامد کو نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری کی ہدایت پر عہدے سے ہٹایا گیا۔ شان گل کو ایڈووکیٹ جنرل کا اضافی چارج دے دیا گیا عاصمہ حامد کو شہباز شریف نے حکومت ختم ہونے سے دو دن پہلے تعینات کیا تھا نگران کابینہ نے عاصمہ حامد کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :