اوپن یونیورسٹی کی جانب سے کمیونٹی سکالرشپس کی فراہمی میں ریکارڈ اضافہ

حالیہ سمسٹر میں مستفید ہونے والوں کی تعداد 1792ہے ،ْ بہار 2017ء سمسٹر میں یہ تعداد 1092تھی

بدھ 20 جون 2018 13:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2018ء کے داخلوں میںکمیونٹی سکالرشپس فراہم کرنے میں ریکارڈ قائم کردیا ہے ،ْ اِسی سمسٹر میںسکالرشپس سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 1792ہے جبکہ بہار 2017 سمسٹر میں یہ تعداد 1092تھی اور گذشتہ سمسٹر )خزاں 2017 (میں 1280 طلبہ نے سکالرشپس حاصل کی تھیں۔

ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز ،ْ رانا طارق جاوید کے مطابق سمسٹر بہار 2018ء کے داخلوں میں کمیونٹی سکالرشپس کے لئے 4.5ملین روپے مختص کئے گئے تھے لیکن طلبہ کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی نے اس مد میں 6.4ملین روپے اضافی خرچ کئے۔کمیونٹی سکالرشپ کٹیگری میں معذور افراد ،ْ جیلوں میں مقید افراد ،ْ خواجہ سراء اور شہداء کے بچے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کے لئے میٹرک کی مفت تعلیم کی منظوری دی تھی اور بہار 2018ء سمسٹر سے اِن دونوں علاقوں کے لئے یہ سہولت متعارف کی گئی تھی ،ْ دونوں علاقوں سے 1376طلبہ نے میٹرک پروگرام میں مفت داخلے کے لئے درخواستیں اور داخلہ فارم ارسال کردئیے ہیں ،ْ موصول ہونے والے تمام درخواستوں کو منظور کرلیا گیاہے۔

وائس چانسلر نے فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کے لئے رجسٹریشن اور داخلہ فیس معاف کرنے کی منظوری دے دی ہے ،ْ اس مد میں یونیورسٹی کو 17لاکھ 42ہزار روپے کا خرچہ برداشت کرنا پڑا۔ یونیورسٹی نے ملک بھر میں موجود غریب ،ْ مستحق اور ضرورت مند طلباء و طالبات کو سکالرشپ اور فیس میں رعائیت فراہم کرنے کے لئے 9۔مختلف اسکیمیں متعارف کی ہوئی ہیں اور اس کے لئے اپنے سالانہ بجٹ میں 170۔ملین روپے مختص کردئیے تھے ۔اِن اسکیموں میں میرٹ سکالرشپ اسکیم ،ْ ارن ٹو لرن اسکیم ،ْ آئوٹ ریچ اسکالرشپس ،ْ فائنل ائیرپراجیکٹ گرانٹ ،ْ اسکالرشپ فار کمیونیٹیز ،ْ اسکالرشپ فارویمن ،ْ فیس انسٹالمنٹ اسکیم ،ْ ایلومینائی/سپانسرز سکالرشپ اور مالی معاونت اسکیم شامل ہیں۔