سانگھڑ میں خسرہ کا مرض بے قابو، چار روز میں 3 بجے جان سے گئے

بدھ 20 جون 2018 13:46

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) سانگھڑ میں خسرہ کی وبائی مرض بچوں کی جان لینے لگی۔ شاہ پور چاکر میں چار روز میں خسرہ نے تین بچوں کی جان لے لی ہے۔شاہ پورچاکر کے گوٹھ احمد آباد میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی ہے۔ جس کے نتیجے میں آج دو سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اسپتالوں میں خسرہ سے متاثرہ درجنوں بچے زیراعلاج ہیں۔شاہ پور چاکر میں خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے نوٹس لے لیا ہے۔ جس کے بعد میڈیکل ٹیم گاؤں پہنچ گئی ہے اور فوری امدادی کام شروع کردیا گیاہے۔امدادی ٹیم نے خسرہ کے مرض میں مبتلا بچوں کے خون کے نمونے لے لیے ہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو تشویشناک حالت کے باوجود شہر کے اسپتال منتقل نہیں کیا جارہا۔

متعلقہ عنوان :