چین کی حکومت میڈیا صنعت کو زبردست اہمیت دیتی ہے ،رپورٹ

بدھ 20 جون 2018 13:46

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) حالیہ برسوں میں چین کے میڈیا میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،آل چائنہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق عامل صحافیوں کی تعداد 231564ہو گئی ہے، ان میں سے 84761صحافی اخبارات ، 6324 جرائد ، 2849 خبررساں ایجنسیوں ،136221ریڈیو،ٹیلی ویژن اسٹیشنوں یا پروڈیکشن فرموں اور 1406نیوز ویب سائٹ کے ملازم ہیں ۔

یہ ملک میں میڈیا صنعت کو فروغ دینے کے لیے حکومت چین کے عزم کا آئینہ دار ہے ،آل چائنہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے چین میں صحافت کی ترقی کے بارے میں چوتھی مرتبہ سالانہ رپورٹ جاری کی ہے ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی اور مرکزی حکومت پریس کی ترقی کو زبردست اہمیت دیتی ہے ۔

(جاری ہے)

پارٹی اور حکومتی اداروں اور میڈیا تنظیموں نے میڈیا صنعت کی ترقی اور نئی ٹیکنالوجیوں اور اپیلی کیشنز کو اپنانے اور جدیدیت اور اصلاحات کو فروغ دینے کیلئے اخباری اداروں کی حوصلہ افزائی کیلئے گذشہ سال متعدد پالیساں متعارف کرائی ہیں ،فروغ پذیر میڈیا مارکیٹ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آن لائن انفارمیشن کی راوانی محفوظ اور منظم رہی ہے۔

شہری حقیقت پسدانہ انداز میں اپنی آراء کا اظہار کرتے ہیں اور مثبت توانائی کے اثرات فروغ پذیر ہیں۔

متعلقہ عنوان :