چینی معیشت اعلیٰ کوالٹی ترقی کی جانب گامزن ہے

2018کے آغاز سے چینی معیشت نے مستحکم کارکردگی کو برقرار رکھا ہوا ہے

بدھ 20 جون 2018 13:46

چینی معیشت اعلیٰ کوالٹی ترقی کی جانب گامزن ہے
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) مئی میں جاری کئے جانے والے اقتصادی اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ چین نے اعلیٰ کوالٹی کی اقتصادی ترقی کی جانب سفر کے دوران نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں 2018کے آغاز سے ہی چین نے پیداوار کی اچھی رفتار کے ساتھ مستحکم کارکردگی کو برقرار رکھا ہے ،ملک کی مائیکرئو معیشت مثبت طریقے سے فروغ پذیر ہے ۔

(جاری ہے)

مثال کے طور پر ملک کی مجموعی قومی پیداوار مسلسل گیارہ سہ ماہیوں سے 6.7فیصد اور 6.9فیصد کے درمیان وسیع تر ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی بدولت متزکرہ بالا سائز والی کمپنیوں کی طر ف سے صنعتی گنجائش کے استعمال کی شرح 2018کی پہلی سہ ماہی میں 76.5فیصد تک پہنچ گئی ہے جو کہ گذشتہ سال سے 0.7فیصد زیادہ ہے ،مزید برآں شہری علاقو ں میں بے روزگاری کی شرح سالانہ اور ماہانا کی بنیاد پر 0.1فیصد کی کمی سے 4.8فیصد ہو گئی ہے۔

ملک کی مائیکرئو میعشت بھی بتدریج فروخت پذیر ہے بجلی کی مجموعی کھپت اور ریلوے مال برداری کے حجم سمیت اعشایے بھی فروخت پذیر ہیں جو کہ چینی کمپنیوں کی مسلسل توسیع کا آئینہ دار ہیں ۔وسط مارچ تک مارکیٹ اداروں کی تعداد 100ملین سے بڑھ گئی ہے جن میں سے 31ملین سے زائد کمپنیاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :