پنجابی کلچرل کمپلیکس ہال llمیں نیا اسٹیج ڈرامہ ’’چلو عید منائیں ‘‘ شروع

بدھ جون 14:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) رائٹر و ڈائریکٹر جاوید راحت کا پنجابی کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم ہال llمیں نیا اسٹیج ڈرامہ ’’چلو عید منائیں ‘‘ شروع ہو گیا۔ ڈرامے کی کاسٹ میں فروزہ ،مشل ، زویا علی ،نشاء راجپوت ،سونم خان ،شجر عباس ،دانیال مغل ، سلمان سنی ،نرالا چن ،فانا اور فہیم چٹکی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پروڈیوسر جاوید راحت کا کہنا ہے کہ یہ خالصتاً فیملیوں کے لئے اسٹیج ڈرامہ ہے جو اپنے منفرد موضوع کی وجہ سے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر لے لیتا ہے۔

میں پہلے بھی فیملیوں کے لئے اسٹیج ڈرامے پیش کرتا رہا ہوں اور آئندہ بھی ہلکی پھلکی کامیڈی کے ساتھ اصلاحی ڈرامے پیش کرتا رہوں گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فحش رقص اسٹیج ڈرامے کا حصہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :