ہالی ئوڈ فلم ’’آنٹ مین اینڈ دی ویسپ‘‘ 6جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 20 جون 2018 14:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) ہالی ووڈ کی تھرل سے بھرپور سپر ہیرو سائنس فکشن ایکشن فلم ’’آنٹ مین اینڈ دی ویسپ‘‘ 6جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

پیٹون ریڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم بلاک بسٹر فلم سیریز آنٹ مین کا 12واں حصہ ہے جس میں مشہور کردار آنٹ میں ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئے گا۔۔فلم میں مرکزی کردارہالی وڈ اداکارپال روڈ نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں ایوینجلین لِلی، مائیکل پینا،جوڈی گریر،والٹن گوگنز اور بوبی کیناویل شامل ہیں۔کیون فیج کی پروڈیوز کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 6جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :