آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،ْمحکمہ موسمیات

بدھ جون 14:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ، راولپنڈی، سرگودھا، ڈی آئی خان، بنوں ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔ سب سے زیادہ بارش مری میں 2 ، راولاکوٹ7، دیر7، پاراچنار3، میرکھانی2 اور دروش میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :