مومنہ مستحسن اور بھارتی گلوکار ارجن کن نگو کا گانا ’آیا نہ تو‘ مداحوں میں مقبولہوگیا

بدھ 20 جون 2018 14:32

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) پاکستان کی خوبرو گلوکارہ مومنہ مستحسن کا بھارتی گلوکار ارجن کنٴْنگو کے ساتھ گانا ’آیا نہ تو‘ ریلیز کردیا گیا۔مومنہ مستحسن کو کوک اسٹوڈیو میں راحت فتح علی خان کے ساتھ گائے ہوئے گانے ’آفرین آفرین‘ سے شہرت ملی تھی ،ْوہ بالی وڈ فلم 'اِک ولن' کا گانا 'آواری' بھی گاچکی ہیں۔اور اب گلوکارہ کا ارجن کننگو کے ساتھ گانا ’آیا نہ تو‘ ریلیز کیا گیا ہے، جس کی تشہیر دونوں گلوکار گزشتہ کئی روز سے انسٹاگرام پر کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ کسی بھی بھارتی گلوکار کے ساتھ مومنہ مستحسن کا یہ پہلا گانا ہے جس کے لریکس کنال ورما نے لکھے ہیں جبکہ اسے کمپوز ارجن کنٴْنگو نے کیا ہے۔بنکاک میں شوٹ کی گئی ’آیا نہ تو‘ کی ویڈیو دو محبت کرنے والوں کے درمیان غلط فہمی اور محبت کے درر بھرے جذبات کی عکاسی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

یوٹیوب پر ریلیز ہوتے ہی یہ گانا مداحوں میں مقبول ہوگیا جس کی ویڈیو کو اب تک 13 ہزار سے زائد مداح دیکھ چکے ہیں۔دوسری جانب مومنہ اور ارجن نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کے ساتھ لی گئی تصاویر بھی شیئر کیں اور لائیو چیٹ کا سلسلہ بھی جاری رکھا ،ْعلاوہ ازیں ارجن نے بھی مومنہ مستحسن کا گایا گیا گانا ’آفرین آفرین‘ گنگنا کر ایک ویڈیو پوسٹ کی اور لکھا کہ وہ کبھی ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔