اقوام متحدہ مویشیوں میں منہ اور کھر کی بیماری کی روک تھام کیلئے پاکستان کو 60لاکھ ڈالر سے زائد فراہم کریگا

بدھ 20 جون 2018 14:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) اقوام متحدہ مویشیوں میں منہ اور کھر کی بیماری کی روک تھام کیلئے پاکستان کو 60لاکھ ڈالر سے زائد فراہم کریگا۔اس حوالے سے اقوام متحدہ کے خوراک اورزراعت کے ادارے اورقومی تحفظ خوراک اورتحقیق کی وزارت کے درمیان اسلام آباد میں ایک معاہدے پردستخط کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس منصوبے پرچھ سال میں عملدرآمد ہوگا جس کے تحت مویشیوں میں اس بیماری کی روک تھام کیلئے تشخیص، علاج ،نگرانی ،فوری اقدامات اور مویشیوں کیلئے ویکسین کی فراہمی میں مدد ملے گی۔یہ پروگرام اس بیماری کی وجہ سے ہونیوالے مویشیوں کے نقصانات میں کمی میں معاون ثابت ہوگا اس سے افزائش حیوانات کاشعبہ ترقی کرے گا اور لوگوں کاذریعہ معاش بہتر ہوگا۔