امریکہ والدین سے بچوں کی علیحدگی کے موقف پر قائم، ٹرمپ

واشنگٹن حکومت کا طریقہ کار انتہائی ظالمانہ اور غیر انسانی ، مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا،وزیر خارجہ میکسیکوویداگرائے

بدھ 20 جون 2018 14:37

میکسیکوسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) امریکہ غیر قانونی تارکین وطن والدین سے بچے الگ کرنے کے موقف پر قائم ہے، واشنگٹن حکومت کا طریقہ کار انتہائی ظالمانہ اور غیر انسانی ہے،لاطینی امریکہ کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ گوئٹے مالا اور میکسیکو نے امریکی سرحدوں پر خاندانوں کی جبری علیحدگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

میکسیکو کے وزیر خارجہ لوئس ویداگرائے نے کہا کہ واشنگٹن حکومت کا طریقہ کار انتہائی ظالمانہ اور غیر انسانی ہے۔ انہوں نے ان لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے، جن کے شہری اس امریکی پالیسی سے متاثر ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب والدین غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کریں، تو لازمی طور پر ان سے ان کے بچے الگ کر لیے جائیں۔