غزہ،اسرائیلی جارحیت تھم نہ سکی،

اسرائیلی فوج کی حماس کے 25اہداف پر بمباری غزہ میں خراب حالات اور انتشار کی ذمہ دار حماس ہے،ترجمان اسرائیلی فوج آویچائے ادرائے کی ہرزہ رسائی

بدھ جون 14:37

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) غزہ میں اسرائیلی جارحیت تھمنے کا نام نہیں لے رہی، اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی پر حماس کے 25اہداف کو بمباری کا نشانہ بنایا، 30راکٹ داغے گئے، غزہ میں خراب حالات اور انتشار کی ذمہ دار حماس ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی پر حماس کے 25اہداف کو بمباری کا نشانہ بنایا۔

30راکٹ داغے گئے۔۔غزہ اورعوام میں انتشار پھیلانے والی حماس غزہ کے واقعات کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر حماس کے 25 اہداف پر بمباری کی۔اسرائیلی فوج کے ترجمان آویچائے ادرائے نے ٹویٹر پیج پر ہرزہ رسائی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ سے اسرائیل پر داغے جانے والے راکٹوں کے جواب میں حماس کے 25 اہداف کو نشانہ بنایا ہے جن میں ایک زیرِ زمین تربیتی مرکز بھی شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ غزہ کی سرحدوں سے اسرائیل کے جنوبی علاقوں پر 30 راکٹ داغے گئے ہیں، جن میں سے 7 کو تباہ کر دیا گیا جبکہ تین غزہ کی حدود میں ہی گر گئے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ غزہ اورعوام میں انتشار پھیلانے والی حماس غزہ کے واقعات کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :