لودھراں ،ْجہیز کا سامان واپس مانگنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

پولیس نے مقدمہ درج کر کے سسر بہارشاہ کو گرفتار کرلیا ،ْ شوہر ساتھیوں سمیت فرار

بدھ 20 جون 2018 15:10

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) لودھراں میں جہیز کا سامان واپس مانگنے پر شوہر نے مبینہ طور پر باپ اور رشتے داروں کے ہمراہ ڈنڈوں سے تشدد کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کے مطابق 3 ماہ قبل گل ناز بی بی اپنے خاوند سے ناراض ہو کر میکے آگئی تھی ،ْ گذشتہ دنوں پنچایت میں طے پایا کہ طلاق کی صورت میں گل ناز کو اپنا جہیز لے جانے کی جازت ہوگی۔

مقتولہ گل ناز اپنے گھر والوں کے ہمراہ جہیز کا سامان لینے گئی تو شوہر نے والد اور رشتے داروں کے ہمراہ ڈنڈوں کے وار کرکے اسے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق امیرپور اسٹیشن کی رہائشی گلناز کی شادی دو سال قبل برہان پور کے رہائشی اللہ رکھا سے ہوئی تھی۔ ایک سال سے میاں بیوی کے درمیان گھریلو جھگڑا جاری تھا ،ْتین ماہ قبل گلناز بی بی اپنے خاوند سے ناراض ہوکر اپنے میکے آگئی تھی اور گذشتہ دنوں ہونے والی پنچایت میں یہ طے پایا تھا کہ طلاق کی صورت میں گلناز کو اپنا جہیز لیجانے کی جازت ہوگی۔

(جاری ہے)

مقتولہ گلناز اپنے گھروالوں کے ہمراہ جہیز کا سامان لینے گئی تو شوہرنے والد اور رشتہ داروں کے ہمراہ ڈنڈوں کے وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے سسر بہارشاہ کو گرفتار کرلیا جبکہ شوہر ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔