جامعہ نعیمیہ کے نئے تعلیمی سال کیلئے داخلوں کاآغاز 25جون سے ہوگا

مفتی کورس،درس نظامی ،حفظ القرآن سمیت مختلف 18تعلیمی شعبہ جات میں داخلے ہونگے‘ترجمان

بدھ 20 جون 2018 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء)عالم اسلام کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نعیمیہ کے سالانہ نئے تعلیمی سیشن2018-19 کیلئے داخلوں کاآغاز 25جون سے ہوگا،رواں سال تخصص فی الفقہ(مفتی کورس)درس نظامی(عالم کورس)تجوید وقرأت،حفظ و ناظرہ،طب،لسانیات،کمپیوٹرسائنسز،مقالہ نویسی ، نعت خوانی اورشعبہ علوم عصریہ(مڈل تابی ای)سمیت مختلف18تعلیمی شعبہ جات میں داخلے ہوں گے۔

جامعہ نعیمیہ کے ترجمان کے مطابق ادارے میں داخلہ لینے والے طالب علم کاشناختی کارڈ یاب فارم اوروالد کے شناخی کارڈ کی فوٹو کاپی داخلہ فارم کے ساتھ جمع کروانا داخلے کے شرائط میں شامل ہوگاداخلے کے وقت والد یاسرپرست کاساتھ ہوناضروری ہے۔2500سے زائد طلبہ وطالبات کے تعلیمی اخراجات کیساتھ ساتھ اعلیٰ رہائش ،معیاری کھانا، طبی سہولیات اوردیگر بنیادی ضروریات ادارے کی طرف سے مفت فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

جامعہ نعیمیہ اور اس کی تمام شاخوں میں نئے سال تعلیمی کیلئے داخلے کے خواہش مندطلبہ آج سے داخلہ فارم مرکزی دفتر سے حاصل کرسکتے ہیں۔تخصص فی الفقہ ،درجہ متوسطہ سال اول کاداخلہ ٹیسٹ 30جون بروزہفتہ بعدازنمازظہرہوگا،مطلوبہ کوائف کی فراہمی کے بغیرداخلہ نہیں کیا جائے گا۔ والدین اپنے بچوںکی بہترتعلیم وتربیت کیلئے داخلہ جلداز جلد یقینی بنائیں۔