سانگھڑ میں خسرہ کی وبائی مرض بچوں کی جان لینے لگی ،ْ چار وز میں خسرہ سے تین بچے جاں بحق

بدھ 20 جون 2018 15:12

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) سانگھڑ میں خسرہ کی وبائی مرض بچوں کی جان لینے لگی۔ شاہ پور چاکر میں چار روز میں خسرہ نے تین بچوں کی جان لے لی ہے۔شاہ پورچاکر کے گوٹھ احمد آباد میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی ہے جس کے نتیجے میں بدھ کو دو سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتالوں میں خسرہ سے متاثرہ درجنوں بچے زیراعلاج ہیں۔شاہ پور چاکر میں خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے نوٹس لے لیا ہے جس کے بعد میڈیکل ٹیم گاؤں پہنچی اور فوری امدادی کام شروع کردیا گیا۔امدادی ٹیم نے خسرہ کے مرض میں مبتلا بچوں کے خون کے نمونے لے لیے ہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو تشویشناک حالت کے باوجود شہر کے ہسپتال منتقل نہیں کیا جارہا۔

متعلقہ عنوان :