حلقہ این ای144اور پی پی186سے تاحال صرف ایک امیدوار پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب

منظور وٹو کی متوقع سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا پی ٹی آئی میں مشروط طور پر شمولیت نے علاقہ کی سیاست میں اضطراب برپا کردیا

بدھ 20 جون 2018 15:12

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) حلقہ این ای144اور پی پی186سے تاحال صرف ایک امیدوار پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ،منظور وٹو کی متوقع سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا پی ٹی آئی میں مشروط طور پہ شمولیت نے علاقہ کی سیاست میں اضطراب برپا کردیا ،مسلم لیگ نواز کی ٹکٹ کے واحد امیدوار بھی ٹکٹ حاصل ناکرسکے ۔

(جاری ہے)

حویلی کے قومی وصوبائی حلقوں سے تاحال صرف ایک امیدوار کے علاوہ کوئی بھی پارٹی ٹکٹ حاصل ناکرسکا ،پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے والے تحریک لبیک یارسول اللہ کے امیدوار ملک غضنفر نے ڈور ٹو ڈور باقاعدہ اپنی انتخابی کیمپیئن کا بھی آغاز کردیا ہے تاہم دیگر سیاسی گروں خصوصاً پی،ٹی،آئی کے ٹکٹ کے خواں امیدواروں میں بے چینی واضطراب پایا جاتا ہے سینئر سیاستدان منظور احمد وٹو کی پی ٹی آئی میں متوقع اور مشروط شمولیت یا سیٹ ایڈ جسٹمنٹ جہاں مقامی سیاسی افراد میں بے چینی پیدا کررکھی ہے وہاں یہ امر تاحال حویلی لکھا کی قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پہ پی ٹی آئی کی جانب سے امیدواروں کو ٹکٹوں کی فراہمی نا ہونا مذید پریشانی کا سبب بن رہا ہے دوسری جانب مسلم لیگ نواز کے سابق رکن قومی اسمبلی اپنے حلقہ سے واحد مسلم لیگ نواز کے ٹکٹ امیدوار ہیں تاحال انہیں بھی پارٹی ٹکٹ جاری نہیں ہوا ،دریں اثنا امیدواروں کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں ہر گزرتے دن تیزی لائی جارہی ہے امیدواروں کے سیاسی ڈیروں کا رنگ وروغن مکمل ہوچکا ہے جبکہ ڈیروں پہ آنے والے ووٹروں سپوٹروں کی آو،ْ بھگت اور چائے پانی پلانے کے لئے بھی وافر بندوبست کیا جاچکا ہے۔