”کوئی جائیداد نہیں والد کے زیرکفالت ہوں“
مریم نوازکروڑوں کے اثاثوں 15سو کنال سے زیادہ زرعی اراضی کی مالک نکلی
میاں محمد ندیم بدھ 20 جون 2018 15:02
(جاری ہے)
مریم نواز 4کروڑ92 لاکھ کے تحائف کے ساتھ ساتھ ساڑھے 17لاکھ کے زیورات کی بھی مالک ہیں۔دوسری جانب پیش کی گئی دستاویز کے مطابق مریم نواز اپنے بھائی حسن نواز کی مقروض بھی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں جس کے مطابق مریم نواز چوہدری شوگر ملز، حدیبیہ پیپر ملز، حدیبیہ انجینیئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، حمزہ اسپننگ ملز اور محمد بخش ٹیکسٹائل ملز سمیت پانچ ملوں میں شیئر ہولڈر ہیں، اس کے علاوہ مریم نواز پاکستان میں 1506 کنال ایک مرلہ زرعی زمین کی مالکن ہیں جب کہ انہوں نے اپنی فیملی کی زیر تعمیر فلور مل میں 34 لاکھ 62 ہزار کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔مریم نواز نے سوفٹ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کو 70لاکھ روپے بطور قرض دے رکھا ہے، مریم نواز کو 4 کروڑ 92 لاکھ روپے کے گفٹ ملے ہیں، مریم نواز کے پاس ساڑھے 17 لاکھ کی جیولری ہے جبکہ مریم نواز اپنے بھائی حسن نواز کی 2کروڑ 89لاکھ کی مقروض بھی ہیں، گزشتہ تین برسوں میں ان کی زرعی زمین میں 548 کنال کا اضافہ ہوا ہے جبکہ مریم نواز نے 3 برسوں میں 64 لاکھ روپے کے غیر ملکی دورے بھی کیے ہیں۔واضح رہے کہ مریم نوازمتعددمرتبہ یہ کہہ چکی ہیں کہ ان کی بیرون ممالک تو کیا پاکستان کے اندر بھی کوئی جائیداد نہیں ہے اور وہ اپنے والد کے زیرکفالت ہیں-مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.