4 ایڈیشنل آئی جی کی قسمت کا فیصلہ اگلے دو روز میں متوقع‘ چاروں افسروں کی فہرست نگران وزیر اعلی پنجاب کو فراہم کر دی گئی

بدھ جون 15:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) 4 ایڈیشنل آئی جی کی قسمت کا فیصلہ اگلے دو روز میں متوقع‘ چاروں افسروں کی فہرست نگران وزیر اعلی پنجاب کو فراہم کر دی گئی ۔ذرائع کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی اور آئی جی آفس نے چاروں افسروں کی فہرست نگران وزیر اعلی کو فراہم کر دی۔

(جاری ہے)

جن میں ایڈیشنل آئی جی حسین اصغر، سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس، ایڈیشنل آئی جی اعجاز شاہ اور ایڈیشنل آئی جی فیصل شاہکار کے نام شامل ہیںذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے دو روز میں فیصلہ کیا جائے گا کہ ان چاروں پولیس افسروں کو پنجاب میں رکھا جائے یا نہ رکھا جائے اور اگر رکھا جائے تو کس کو واپس اسلام آباد بھیجا جائے اور کس کو پنجاب میں ہی رکھا جائے۔

اس حوالے سے نگران وزیر اعلی ڈاکٹر حسن عسکری جلد ہی فیصلہ کریں گے۔