بھارت، مستقبل قریب میں تلنگانہ سے کانگریس اور بی جے پی کا خاتمہ ہوجائیگا، اسد الدین اویسی

مجلس نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی، عام دنوں میں رمضان کی طرح روزے اور عبادات کا سلسلہ جاری رکھیں

بدھ 20 جون 2018 15:21

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے گزشتہ روز عید ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل قریب میں تلنگانہ سے کانگریس اور بی جے پی کا خاتمہ ہوجائیگا، مجلس نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی، ارکان مقننہ ، ارکان بلدیہ، صدور و معتمدین اور دیگر افراد علاقوں کیپولنگ اسٹیشنوں کا جائزہ لیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے گزشتہ روز عید ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل قریب میں تلنگانہ سے کانگریس اور بی جے پی کا خاتمہ ہوجائیگا۔ کانگریس تلنگانہ ریاست میں جو خواب دیکھ رہی ہے اسکے پیروں تلے زمین نکل جائے گی۔

(جاری ہے)

اویسی نے اعلان کیا کہ مجلس کے کارکن پارلیمنٹ مستقبل میں حیدرآباد سے ہی نہیں سیمانچل سے بھی منتخب ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی۔ سب سے بڑی بات تو یہ ہے کہ مجلس نے ان علاقوں میں بھی تعمیری و ترقیاتی کام کروائے جہاں مجلس کا نمائندہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات کیاعلان کے بعد تبدیلی آئی ہے لہذاضرورت اس بات کی ہے کہ ارکان مقننہ ، ارکان بلدیہ، صدور و معتمدین اور دیگر افراد علاقوں کیپولنگ اسٹیشنوں کا جائزہ لیں۔

اگر پولنگ بوتھس صحیح علاقوں میں نہ ہوں تو ان کی تبدیلی کیلئے نشاندہی کریں۔ صدر مجلس نے کہا کہ یکم جنوری 2019 کو جو نوجوان 21 برس کے ہوجائیں ان کے ناموں کے اندراج کا اہتمام کیا جائے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ملک بھر میں تقریبا 10 کروڑ نوجوان ووٹرز کا اضافہ ہوگا۔ مجلسی ارکان اسمبلی سید احمد پاشا قادری اور احمد بلعلہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ اویسی نے مسلمانوں کو تلقین کی کہ وہ رمضان کی طرح عبادات کے سلسلہ کو جاری رکھیں اورنمازوں کی ادائیگی کے ذریعے مساجد کو آباد رکھیں۔