100 سالہ مفرور کچھوا7 دن بعد گھر سے 1 کلومیٹر دور سے پکڑا گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 20 جون 2018 15:16

100 سالہ مفرور  کچھوا7 دن بعد  گھر سے 1 کلومیٹر دور سے پکڑا گیا

ایک ہفتہ قبل بلیک فیلڈ ، برطانیہ میں 100 سالہ  کچھوا فریڈ اپنے گھر سے فرار ہوگیا۔کچھوے کے 86 سالہ مالک ٹیری فیلپس نے اپنے پیارے پالتو جانور کی گمشدگی پر پریشان ہوکر مقامی اخبار میں مضمون  بھی لکھا۔ٹیری کا خیال تھا کہ ان کا کچھوا کسی نے چرا لیا ہے۔
برطانیہ میں ایک ہفتہ سے لاپتہ فریڈ نامی 100 سالہ کچھوے کو ہائی وے  پر دیکھا گیا۔ ایک نیک دل شخص  کا کہنا ہے کہ وہ موٹر سائیکل چلا رہا تھا۔

اسی دوران فریڈ سامنے آگیا۔ وہ فریڈ پر چڑھنے ہی لگا تھا لیکن بچ گیا۔

(جاری ہے)

یہ شہری جب گھر پہنچا تو اس اخبار میں کچھوے کے بارے میں لکھے مضمون کا پتا چلا۔ شہری نے  ٹیری کو  اس کا کچھوا واپس لوٹا دیا۔
ٹیری کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے تک کچھوا غائب رہا تو ان کی راتوں کی نیند اڑ گئی لیکن فریڈ کے گھر واپس آنے پر وہ فریڈ کو دیکھتے ہوئے بینچ پر ہی سو گئے۔
بالکل اسی طرح کا ایک واقعہ پچھلے سال پیش آیا تھا جب جاپان کے ایک چڑیا گھر سے مادہ کچھوا فرار ہو کر 140 میٹر دور جا پہنچی تھی۔ یہ واقعہ جاپانی خبروں کی سب سے بڑی سرخی بن گیا کیونکہ چڑیا گھر والوں نے اسے واپس لانے والے شخص کے لیے 5 لاکھ جاپانی ین انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :