امریکی ایوان نمائندگان میں نئے مسودہ قانون کی تیاری

صدر ٹرمپ کا اپنی پالیسی کا دفاع اور ڈیمو کریٹس اراکین پر شدید تنقید

بدھ جون 15:25

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) امریکی ایوان نمائندگان کے ری پبلیکن اراکین ایک نئے قانون کے مسودہ کی تیاری میں لگ گئے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے ڈیمو کریٹس اراکین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

غیر قانونی تارکین وطن کے بچوں کو ان کے والدین سے الگ کر کے پنجروں میں بند کرنے کی ویڈیوز کی وجہ سے صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ پر امریکا اور دنیا بھر سے شدید رد عمل کے نتیجہ میں امریکی ایوان نمائندگان کے ری پبلیکن اراکین ایک نئے قانون کے مسودہ کی تیاری میں لگ گئے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے ڈیمو کریٹس اراکین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس عزم پر کار بند رہنے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کے مسئلے کو امریکی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے حل کیا جائے گاخواہ اس معاملے میں ان پر کتنی ہی تنقید ہو۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی تمام تر توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ اس مسئلے کا پائیدار حل میکسیکو کے بارڈر پر دیوار کی تعمیر ہے اس مقصد کے لیے امریکی کانگریس مطلوبہ فنڈز جاری کیے جانے کی منظوری دے۔