افغانستان ، بم دھماکہ ، 2 عام شہری جاں بحق ،

2 پولیس اہلکار زخمی

بدھ جون 15:25

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو عام شہری جاں بحق جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی پولیس کے ترجمان دائود احمدی نے بتایا کہ دھماکہ صوبہ قندھار کے ضلع سپین بولاک میں پولیس چوکی کے نزدیک ہوا جس کا نشانہ ایک سویلین گاڑی بنی ۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں دو عام شہری جاں بحق جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ ۔