خیرپور میں مبینہ فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی،

آئی جی سندھ نے واقعہ کی رپو رٹ طلب کر لی

بدھ جون 15:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے خیرپور میں مبینہ فائرنگ سے پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سکھر سے تفصیلی انکوائری پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں متذکرہ واقعہ پر ایس ایس پی خیرپورسے وضاحت طلب کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ جائے وقوعہ سے ٹھوس شواہد کی مدد سے تفتیش کو نتیجہ خیز بنایا جائے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیموں کو ٹاسک دیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کے بہتر سے بہتر علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور اس ضمن میں متعلقہ اسپتال کی انتظامیہ سے مستقل روابط کو بھی یقینی بنایا جائے ۔#