آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام، پاک بھارت میچز سے متعلق بڑی خبر آگئی
پاکستان 4سال میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا سمیت دیگر ٹیموں کی میزبانی کرے گا
بدھ 20 جون 2018 15:24
(جاری ہے)
جون 2020 ءمیں انگلینڈ 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے پاکستان کی میزبانی کرےگا جبکہ قومی ٹیم اسی ماہ آئرلینڈ کےخلاف بھی 2 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔
اکتوبر 2020 ءمیں پاکستانی ٹیم 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز کےلئے جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی،نومبر 2020 ءمیں پاکستان زمبابوے کی میزبانی کرےگا جس کے دوران 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔دسمبر 2020 ءمیں پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔پاکستان فروری 2021ءمیں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کےلئے جنوبی افریقا کی میزبانی کرےگا، اپریل میں قومی ٹیم زمبابوے جاکر2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔جولائی 2021 ءمیں پاکستانی ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے انگلینڈ جائےگی ، اگست میں ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران قومی ٹیم 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ستمبر 2021 ءمیں پاکستانی ٹیم 3 ون ڈے میچز کےلئے افغانستان کی مہمان بنے گی اور دسمبر میں قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔اکتوبر 2021 ءمیں پاکستان ٹیم کیویز کی میزبانی کرے گی جس کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائےگی ، دسمبر 2021ءمیں پاکستان ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرےگا اور دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی کھیلے جائیں گے۔2022ءمیں پاکستان اپنے سفر کا آغاز فروری میں آسٹریلیا کی میزبانی سے کرےگا جس کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے، 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ہوگی جس کے بعد اگست میں پاکستان ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے سری لنکا جائے گی۔نومبر 2022ءمیں پاکستان 5 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کی میزبانی کرے گا اور نومبر میں ہی نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز ہوگا جس کی میزبانی بھی پاکستان کے حصے میں آئی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.