سرگودھا ،ْ عام انتخابات کیلئے امیدواروں اور انکے حامیوں کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی
بدھ 20 جون 2018 15:30
(جاری ہے)
زرائع کے مطابق ریٹرننگ افسران کی طرف سے مختلف پولنگ اسٹیشنز کی جگہوں کا معائنہ کرنے کے بعد مزید متعدد پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دے کر اے اور بی کیٹگری میں شامل کرنے کے لیے پولیس کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر سرگودھا اورریجنل الیکشن کمشن سرگودھا اور دیگر محکموں کے افسران کے درمیان ایک میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی جماعت کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی امیدواروں اور ان کے حامیوں کو اسلحہ اٹھا کر پھرنے کی بھی اجازت نہ ہوگی یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو اگر بڑا جلسہ کرنا ہے تو اس کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت حاصل کرنا ضروری ہوگی جلسہ کے لئے میلہ منڈی گراؤنڈ اور کمپنی باغ گراونڈ کو مختص کیا جا رہا ہے ضلع سرگودھا میں کل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 1697 ہیں جن میں سے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں 155 کو کیٹگری اے اور 145 پولنگ سٹیشنوں کو بی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے جبکہ دیگر پولیس اسٹیشن سی کیٹگری میں شامل ہوں گے ضلع سرگودھا میں انتخابات کے دوران کسی بھی صورت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے لیے پولیس اور دیگر اداروںکو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے انتخابی مہم کو منیٹر کرنے کے لیے سپیشل مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.