ساہیوال ،ْعطائی ڈاکٹر نے 6سالہ بچے کی جان لے لی

بدھ 20 جون 2018 15:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) 90/9Lمیں عطائی ڈاکٹر نے 6سالہ بچے کی جان لے لی ۔عطائی ڈاکٹر نے فریاد کو انجکشن لگایا انجکشن کے بعد فریاد کی حالت خراب ہو گئی ۔عطائی ڈاکٹر مجاہد خود ہی بچے کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لے گیا ۔ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی بچے کی موت واقع ہو گئی جس پر بچے کے عرثاء نے شدید احتجاج کر تے ہو ئے مظاہرہ کیا اور محکمہ صحت کے حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔

متوفی کے چچا کے مطابق عطائی ڈاکٹر نے گھر میں کلینک بنا رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر ضلع ساہیوال میں عطائیوں کے خلاف آپریشن ضرور ہوا لیکن سراغ رساں اداروں نے بھی سابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کے پی اے ڈاکٹر نا صر عطائی کے کلینک 94سکس آر اور دوسرے منظور نظر لیگی کارکنوں کے کلینک اس آپریشن سے محفوظ رکھے جس کی وجہ سے مجاہد نامی عطائی کا کلینک بھی محفوظ رہا تھا اور ایک 6سالہ بچے کی موت کے بعد حکام بھاگ کھڑے ہوئے ہیں۔متاثرین نے مطالبہ کیا ہے ڈائریکٹر صحت،ڈی ایچ او اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کو معطل کر کے عطائیوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کیا جائے تا کہ موت بانٹنے والے عطائیوں کے کلینک بند ہو سکیں۔