ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس سید و شریف سوات میں تعزیتی اجلاس

بدھ جون 15:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس سید و شریف سوات میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ کے اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی اڈیٹر جنرل حشمت اقبال کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور محکمہ کے لئے ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوے ڈی سی اے سوات سلیم خان ،ڈی اے او مراد علی خان ،محمد اسحاق ،یوسف خان اور ناصر علی نے مرحومہ کی اکاونٹس و آڈٹ کے شعبوں میں خداداد صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حشمت اقبال زبردست صلاحیتوں کی مالک خاتون تھیں با لخصوص اکاونٹس کے شعبہ میں انہیں کمال حاصل تھا۔

اجلاس میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کر ے۔

متعلقہ عنوان :