شجاعت بخاری کی شہادت سے تحریک آزادی کشمیرکو تقویت ملے گی اور ہندوستان کا چہرہ بے نقاب ہوچکاہے،اسلامی اور عالمی برادری کشمیریوںپر ہونے والے ہندوستانی مظالم کا نوٹس لے

کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وممبر قانون ساز سمبلی عبدالرشید ترابی کی وفود سے بات چیت

بدھ 20 جون 2018 15:50

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وممبر قانون ساز سمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاکہ شجاعت بخاری کی شہادت سے تحریک آزادی کشمیرکو تقویت ملے گی اور ہندوستان کا چہرہ بے نقاب ہوچکاہے،اسلامی اور عالمی برادری کشمیریوںپر ہونے والے ہندوستانی مظالم کا نوٹس لے،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ چاک ہوا ہے ،ہندوستان نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںمیں دنیا کے سارے استعمار کو مات دے دی ہے،ہندوستان انسانی حقوق کی خلاف ورزیاںکرنے والا دنیا کا پہلہ ملک ہے پوری دنیا ہندوستان کے ساتھ بائیکاٹ کرے تاکہ ہندوستان اپنے انسانی حقوق کی خلا ف ورزیوںسے باز رہے،ان خیالات اظہارانھوںنے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور آزاد خطے کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہی ہے ،ہماری کوشش ہے کہ آزاد کشمیرمیں ایسا نظام قائم ہوجائے جس میں انفرادی اور اجتماعی سطح پر انصاف ہو میرٹ کی بالادستی ہونوجوان کو روز گار کے مواقعے فراہم ہوں،اللہ کے نظام کے قیام اور نفاذ سے ہی ہمارے مسائل حل ہوںگے ،ہمارے تمام مسائل کا حل قرآن کے اندر موجود ہے اللہ نے جونظام اپنے بندوں کو دیا ہے وہ نافذ ہوگا تو مسائل حل ہوںگے۔