بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں عید الفطر پر مظاہرین پر فائرنگ کر کے مذید 4نوجوانوں کو شہید اور 30سے زائد لوگوں کو شدید زخمی کر دیا ‘ پر زور مذمت کرتے ہیں

چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم کا بیان

بدھ 20 جون 2018 15:50

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں عید الفطر کے موقع پر مظاہرین پر فائرنگ کر کے مذید 4نوجوانوں کو شہید اور 30سے زائد لوگوں کو شدید زخمی کر دیا ۔مقبوضہ کشمیر میں سنیر صحافی شجاعت بخاری کی شہادت کے بعد بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں کاروائیاں مذید تیز کر کے درجنوں بے گناہ لوگوں کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کر دیا ۔

عید الفطر کی نماز ادا کرنے کے فورا بعد بھارتی افواج کی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔شجاعت بخاری کی شہادت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلسل شہادتوں پر آزاد کشمیر بھر اور پاکستان کے ساتھ دنیا بھر میں شدید احتجاج جاری ہے ۔

(جاری ہے)

عالمی برادری بھارت کو بے گناہ لوگوں کو شہید کرنے سے روکے ۔عیدالفطر پر نام نہاد جنگ بندی کے باوجود بھارتی درندگی تھم نہ سکی ۔

عالمی برادری دوہرے معیار کو ترک کرے ۔بھارت کو لگام دے ۔بھارتی افواج کی درندگی عیدا لفطر کے مقدس دن بھی نہ رک سکی۔بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر کے بھارتی افواج کشمیریوں کے حوصلے پست کر نے میں مکمل ناکام ہے ۔چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں ۔کشمیر کی آزادی کے لیے کشمیریوں کی لازول قربانیاں ہیں بھارت ہوش کے ناخن لے کشمیریوں کو مکمل آزادی دی جائے اور بھارت فورا اپنی افواج کشمیر سے واپس بلائے ۔