متحدہ طلباء محاذ نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

بدھ 20 جون 2018 15:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) متحدہ طلباء محاز نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا‘ممبر اسمبلی ماجد خان نے واک کا تاریخی راستہ بند کر دیا موصوف نے بھاری لاگت سے بننے والے عوامی منصوبہ سے لوئر پلیٹ کے عوام کو دسترس سے دور کر دیا ان خیالات کا اظہار متحدہ طلباء محاز کے بانی رہنما بلال خان، پی ایس ایف جامعہ کشمیر کے صدر ولید میر، سید علی شاہ ، مقیم مغل‘ میر عمر مشتاق نے احتجاجی پریس ریلز جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حید ر خان، چیف سیکرٹری، وزیر ایم سی ڈی پی و تعلیم بیرسٹر سید افتخار گیلانی ، ڈی سی مظفرآباد مسعود الرحمان، چیئر مین ایم ڈی اے سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الفور اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی عمل میںلائی جائے اس سے قبل بھی کئی بار احتجاج کیا گیا مگر کسی کو ٹس سے مس نہیں ‘ پہلے قبل احتجاج کرنے والے عوامی مفادات کو بھول کر ذاتی مفادات حاصل کرنے لگ گئے لیکن اب کی بار ایک تاریخی احتجاج کیا جائے گاتا کہ اس ظلم اور قبضہ مافیا سے جان چھوڑائی جا سکے آئندہ تین ایام کے اندر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا جائے گا۔