برصغیر میں اسلام اولیاء کرام کی محنتوں و کوششوں سے پھیلا ‘ اسلام کا آفاقی نظام پوری دنیا میںنافذ ہو جائے تو پوری دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے‘برصغیر میںدین اسلام کے پھیلانے میں بزرگان دین اور مشائخ عظام کی بڑی خدمات ہیں

جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام کے مرکزی ناظم اعلیٰ مخدوم زادہ محمد اعظم چشتی کی بات چیت

بدھ 20 جون 2018 15:50

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام کے مرکزی ناظم اعلیٰ مخدوم زادہ محمد اعظم چشتی نے کہا کہ برصغیر میں اسلام اولیاء کرام کی محنتوں و کوششوں سے پھیلا ہے۔ اسلام کا آفاقی نظام اگر پوری دنیا میںنافذ ہو جائے تو پوری دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے ۔برصغیر میںدین اسلام کے پھیلانے میں بزرگان دین ، صوفیائے کرام اور مشائخ عظام کی بڑی خدمات ہیں ۔

اولیا ء کرام اور بزرگان دین کی تعلیمات شریعت اور طریقت کا درس دیتی ہے آج بھی ان بزرگان دین کے مزاروں پررشد وہدایت کا ہی فیض جاری ہے ، حضرت خواجہ پیر سائیں محمد رُکن الدین ؒ کی ساری زندگی اسلام کی تبلیغ اور انسانیت کی خدمت میں گزری۔انشاء اللہ ہم حضرت خواجہ پیرسائیں محمد رُکن الدینؒ کی جلائی ہوئی شمع کو ہر حال میں روشن رکھیں گئے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد اعظم چشتی نے کہاالحاج خواجہ پیر سائیں محمد رکن الدین ؒ نے دین اسلام کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں ہیں ہزاروں طلباء و طالبات کو دینی دنیاوی تعلیم دی ۔اُنہوں نے کہا کہ آج بھی ہزاروں لوگ خواجہ پیر سائیں محمد رکن الدینؒ کے مزار پر حاضری دے کر فیوض و برکات اور روحانی فیض حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا مدرسہ ہذا کے ساتھ مالی معاونت کرنے والے مخیر حضرات کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :