بھارت پانی کا رخ موڑ کر پاکستان کی زمینوں کو بنجر کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے‘کشمیریوں پر ظلم و تشدد کرنے ‘پانی بھی اپنے قبضہ میں کرنا چاہتا ہے‘ عالمی اداروں کو بھارت کی ہٹ دھرمی اور انڈس واٹر معائدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہیے

سابق ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور چودھری بابر شہزادکی میڈیا سے بات چیت

بدھ 20 جون 2018 15:50

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) سابق ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور چودھری بابر شہزادنے کہاہے کہ بھارت پانی کا رخ موڑ کر پاکستان کی زمینوں کو بنجر کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔کشمیریوں پر ظلم و تشدد کرنے کے ساتھ ساتھ پانی بھی اپنے قبضہ میں کرنا چاہتا ہے۔ عالمی اداروں کو بھارت کی ہٹ دھرمی اور انڈس واٹر معائدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہیے ۔

بھارت دنیاکا مکار اور ظالم ملک ہے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اور جبراور انتہاپسندی کی کارروائیاں کررہاہے ۔ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی طاقتوں کی خاموشی سے جنوب ایشیاء میں امن کوشدید خطرات لاحق ہیںاگر اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق نہ دیاتو جنوب ایشیاء ہولناک تباہی سے دوچار ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

حق خودارادیت کشمیریوں کابنیادی حق ہے جب تک کشمیریوں کوبھارت کے چنگل سے آزادی نہیں مل جاتی اس وقت تک کشمیری بھارت کے خلاف سراپااحتجاج رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چودھری بابر شہزاد نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم و جبر کر رہا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کرئینگے۔انہوں نے کہا کشمیری اپنا حق حق خود ارادیت لینے کی خاطر لاکھوں قیمتی جانوں کے نذرانے دے چکے ہیں اور جب تک آزادی نہیں ملتی آزادی کی تحریک جاری و ساری رہے گی۔انہوںنے کہا بھارت کی سب چالیں ناکام ہو چکی ہیں آزادی کشمیریوں کے منزل ہے جو وہ حاصل کر کے رہیں گئے۔